SPSO (ایس پی ایس او) پر خوش آمدید
Scottish Public Services Ombudsman (SPSO - اسکاٹش پبلک سروسز اومبڈزمین- ایس پی ایس او)اسکاٹ لینڈ میں سرکاری خدمات مہیا کرنے والی بیشتر تنظیمات بشمول مقامی کونسلوں،این ایچ ایس، ہاؤسنگ ایسو سی ایشنیں، اسکاٹش ایگزکیوٹو، کالجوں اور یونیورسٹیوں اور اسکاٹش سرکاری حکام کے بارے میں شکایات کی تحقیقات کرتا ہے۔
2002 میں شکایات کیلئے 'ایک مرکزی مقام' مہیا کرنے کیلئے ہمارا قیام عمل میں آیا تھا۔ اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ کسی سرکاری ادارے نے ناقص خدمت مہیا کی ہے، خدمت خراب ڈھنگ سے فراہم کی ہے، خدمت فراہم کرنےمیں ناکام رہا ہے، اور دقت یا ناانصافی پیش آئی ہے تو ہم اس شکایت کی تفتیش کر سکتے ہیں
یہ ضروری ہے کہ ہم سے شکایت کرنے سے قبل آپ جس تنظیم سے ناخوش ہیں، اس کے ساتھ باضابطہ شکایت کا طریق کار مکمل کریں۔ شکایت کرنے سے متعلق اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہے تو ہم سے رابطہ کریں اور ہم مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔ جب آپ باضابطہ کارروائی مکمل کر لیتے ہیں لیکن پھر بھی ناخوش ہیں تو اپنی شکایت ہمارے پاس لا سکتے ہیں۔ ہماری خدمت آزاد، غیر جانبدار اور مفت ہے۔
ہم انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی پوچھ تاچھ اور شکایات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اگر آپ انگریزی کے بجائے کسی دوسری زبان میں ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم ترجمانی کی سہولت کا انتظام کر سکتے ہیں۔ ہمارا پبلسٹی مواد دوسری زبانوں میں بھی دستیاب ہے؛ براہ کرم مزید معلومات کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔